غلام محمد
سوپور//کالعدم تنظیم جماعت اسلامی سے منسلک نیٹ ورکس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں، سوپور پولیس نے جمعرات کو سوپور کے زلورہ علاقے میں جماعت سے منسلک ایک شخص کی رہائش گاہ پر تلاشی لی ۔پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائی غلام حسن لون ولد عبدالاحد لون ساکنہ زلورہ، سوپور کے گھر پر کی گئی ایف آئی آر نمبر 42/2025 کے سلسلے میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کی گئی تھی۔ تلاشی مجاز عدالت سے درست سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد کی گئی۔تلاشی کے دوران جماعت اسلامی سے منسلک اشتعال انگیز مواد برآمد ہوا۔ ضبط شدہ تمام اشیاء کو مزید تفصیلی تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔