سرینگر//پولیس اسٹیشن نگین میں 2مئی 2018کو رپورٹ درج کی گئی کہ35سالہ محمد رفیق صوفی ولد غلام حسن ساکنہ زالدار محلہ سیدہ کدل سرینگرگھر سے لاپتہ ہوگیا ہے۔ تھانہ پولےس نگین نے اس سلسلے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی اور شہری کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے فوری طورپر کارروائی شروع کی گئی ۔ اگر کسی کو بھی اس گمشدہ شخص کے بارے میں کوئی اتہ پتہ ہو تو وہ پولیس اسٹیشن نگین کے فون نمبرات 9596770590, 9596770870,906688998یا پھر پولیس کنٹرول روم سرینگر کے نمبرات 9596222550, 9596222551 پر رابط قائم کرسکتا ہے۔ علاوہ ازیں پولیس کنٹرول کشمیر کے ٹول فری نمبر 100پر بھی پولیس کو مطلع کیا جاسکتا ہے۔ اس دوران تحریک حریت ضلع بانڈی پورہ کا ایک وفد جس میں جاوید احمد خان، پرویز احمد اور سید امتیاز حیدر شامل تھے ایس ایم ایچ ایس اسپتال گیا، جہاں انہوں نے جاوید احمد خان کی عیادت کی۔ یاد رہے جاوید احمد خان ولد بشیر احمد خان ساکنہ صدر کوٹ بالا بانڈی پورہ کو چند روز قبل آرمی نے گرفتار کرکے اس کو مردہ حالت میں رات ڈھائی بجے سرِ راہ چھوڑ دیا۔ موصوف کی سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں اور اس وقت SMHSاسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ وفد نے فوجی کارروائی کو ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور اس موقع پر جاوید احمد کے حق میں شفا یابی کے لیے دُعا کی۔