ریڈ کراس میلے کے انعقاد کو حتمی شکل دی گئی

راجوری//ضلع انتظامیہ راجوری نے آئندہ منعقد کئے جانے والے ریڈ کراس میلے کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک اجلاس کا اہتمام کیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کی قیادت میں منعقد ہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ،گور نمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل ،اسسٹنٹ کمشنر محکمہ مال ،ڈسٹر کٹ پنچایت آفیسر ،ڈسٹر کٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ودیگر اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی ۔ضلع انتظامیہ نے ریڈ کراس میلے کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہاکہ مذکورہ میلہ 30اور 31جولائی کو بس اسٹینڈ راجوری میں منعقد کیا جائے گا جبکہ میلے کی کامیابی کیلئے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی ۔