بانہال // آل انڈیا ریڈیو سرینگر سے شہربین کی ٹیم نے جمعہ کو اپنے تین روزہ دورے کے پہلے دن کھڑی ، اڑپنچلہ اور اکڑال پوگل پرستان میں عوامی وفود سے ملاقات کی اور عوامی مسائل ریکارڈ کئے۔ بارشوں ،برفباری اور شاہراہ کی خرابی کے باوجود پوگل پرستان کے دور دراز علاقوں سے سینکڑوں لوگ شہربین ٹیم کے انتظار میں ڈاک بنگلہ اکڑال پہنچے تھے اور سینکڑوں لوگوں نے کھڑی اڑپنچلہ اور اکڑال میں ٹیم کا والہانہ استقبال کیا۔ شہربین ٹیم نے کھڑی اور اکڑال کے عوام کو درپیش مشکلات کے علاؤہ پوگلی زبان میں ایک ادبی پروگرام کی بھی صدا بندی کی ۔ ٹیم کی سربراہی شہربین پروگرام کے انچارج مقصود احمد کررہے تھے جبکہ ٹیم میں ضمیر احمد ، پرمجیت سنگھ ، عباد اللہ راہ اور فیاض وانی شامل تھے۔