ریڈکراس کا رول ناقابل فراموش: ڈاکٹر فاروق

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ریڈ کراس کے عالمی دن پر کہا ہے کہ 1947میں نیشنل کانفرنس کی قیادت نے ریڈکراس کی سرگرمیوں کو جو عروج بخشا ،وہ ایک تاریخ ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ اوربیگم عبداللہ کی قیادت میں اس ادارے نے جنگ کے متاثرین کے ساتھ ساتھ غرباء ، آتشزدگی متاثرین اور جسمانی طور ناخیز افراد کو راحت پہنچانے میں جو امدادی کام انجام دئے انہیں فراموش نہیں کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کو مزید فعال بنانے کیلئے نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ کلیدی رول ادا کیا ہے۔