تھنہ منڈی //طار ق شال //تحصیل تھنہ منڈی کے رینہ محلہ میںہوئی ایک چوری کی واردات میں 11لاکھ سے زائد روپے نقدی و زیورات چوری کرلئے گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابقوحید مراد ولد حاجی لطیف وانی کے گھر چوروں نے دن کے ایک بجے چوری کی واردات کو انجام دیا ۔کنبے کے افراد کے مطابق انہوں نے کسی لین دین کے سلسلہ میں مذکورہ رقم گنتی کر کے گھر میں رکھی اور پھر وہ اپنے گھر کو تالا لگا کر شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے چلے گئے جبکہ شادی کی تقریب سے واپس آنے پر انہوں نے گھر کا تالا توڑا ہو پا یا جبکہ گھر کے اندر سارا سازو سامان بکھرا پڑا تھا ۔انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ایس ایچ ائو کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی اور موقعہ دیکھنے کے بعد مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ایس ایچ ائو تھنہ منڈی نے کہاکہ قصبہ سے ضلع سے باہر جانے والے راستوں پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ ہر ایک شخص کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی مذکورہ معاملہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔