رینار جنگل بانڈی پورہ میں فائرنگ کا تبادلہ

 بانڈی پورہ /عازم جان/قصبہ کے مضافات میں فوج اور جنگجوئوں کے مابین گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ہے جس کے بعد علاقے کو سیل کر کے آپریشن شروع کردیا گیا۔قصبہ سے چند کلو میٹر دور پانار جنگل سے متصل رینار علاقے میں 14آر آر معمول کی گشت پر تھے تو اس دوران ان پر جنگل میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے بعد طرفین کے مابین گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔واقعہ کے فوراً بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی تاہم آپریشن کو معطل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ علاقے میں جنگجو موجود ہیں یا وہ فرار ہوگئے۔