نئی دہلی//یو این آئی// حکومت نے کل راجیہ سبھا میں واضح کیا کہ ہندوستانی ریلوے کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔ریلوے کے وزیر مملکت رنوے راؤصاحب داداراؤ سے جب کانگریس کی چھایا ورما نے وقفہ سوالات کے دوران پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ریلوے کی نجکاری نہیں ہوگی۔محترمہ ورما نے پوچھا تھا کہ وزیر نے کل ایوان میں ریلوے کی وزارت کے کام کے بارے میں بحث کا جواب دیا تھا، لیکن انہوں نے نجکاری کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی۔ اس لیے وہ آج یہ سوال پوچھ رہی ہے ۔