ریلوے تقرری میں مبینہ دھاندلی | بہار میںمظاہرین کا ہنگامہ اور توڑ پھوڑ، ریل بوگی نذر آتش

پٹنہ// ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ (آر آر بی) کے نان ٹیکنیکل پاپولر کیٹیگری (این ٹی پی سی) کے نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف امیدواروں نے بہارکے گیا ریلوے جنکشن پر توڑ پھوڑ کی۔امیدوار گزشتہ تین دنوں سے شدید احتجاج کر رہے ہیں۔ امتحان کے نتائج سے ناراض امیدواروں نے کل بدھ کو گیا جنکشن پر جم کر ہنگامہ آرائی کی۔ احتجاج کررہے امیدواروں نے شرم جیوی ایکسپریس ٹرین میں توڑ پھوڑ کی۔اس کے بعد ٹرین کا رخ موڑ دیا گیا ہے ۔ ٹری کے دو ڈبے میں آگ بھی لگادی گئی ہے ۔اس کے اسٹیشن پر ماحول ہنگامہ خیز ہوگیا۔ اس دوران ریلوے پروٹیکشن فورسیس اور ہنگامہ کرنے والے امیدواروں کے درمیان زبردست پتھراؤ ہوا۔ ریلوے پروٹیکشن فورسیس کی طرف سے جوابی کارروائی میں بڑے پیمانے پرآنسو گیس کے گولے داغے گئے ۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے گیا کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آدتیہ کمار اضافی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر موجود پہنچے اور حالات کو قابو میں کیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا کہ ریلوے نے امتحانی نتائج کو ملتوی کر دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی گروپ ڈی کا امتحان بھی ملتوی کر دیا گیا ہے ۔