اونتی پورہ // حزب المجاہدین کے چیف آپریشنل کمانڈر ریاض نائیکو کے آبائی گائوں کی سخت ترین تلاشیاں لی گئیں جبکہ ترال اسپتال کی بھی تلاشی لی گئی۔اونتی پورہ سے چند کلومیٹر دور حزب چیف آپریشنل کمانڈرریاض نائیکو کے آبائی گائوں بیگ پورہ اور ریشی پورہ کو فورسز نے سنیچر کی صبح محاصرے میں لیکر علاقے کی طرف آنے اور جانے والے تمام راستوں کو سیل کیا اور گھر گھر تلاشی لی ۔ تاہم فورسز نے علاقے سے کسی کی گرفتاری عمل نہیں لائی ۔مقامی لوگوں نے بتایا بیگ پورہ کے بعد فورسز نے ریشی پورہ نامی گائوں جو مزکورہ بستی کے قریب میں ہی واقع ہے، میں بھی محاصرہ کر کے تلاشی لی ۔اس دوران فورسز نے بعد سہ پہر سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال پر اچانک چھاپہ ڈال کر اسپتال سے اندر اور باہر جانے والے راستوں کو سیل کیا ۔تلاشی کارروائیوں کے دوران کسی کو بھی اسپتال سے باہر یا اندر آنے کی اجازت نہیں دی گئی ، فوج کا کہنا تھا کہ اسپتال میں جنگجوں کی موجود گی کی اطلاع ملی تھی۔