ریاسی میں ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی

 ریاسی //ریاسی میں بدھ کے روز طلاب کی ایک بڑی تعداد نے بس اسٹینڈ پر ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا ۔قصبہ کے مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلاب بس اسٹینڈ پر اکٹھا ہوئے اور  ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے خلاف  ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سڑک کو بند کیا ،جسکی وجہ سے قصبہ میں ٹریفک کی نقل و حرکت مسدود ہو گئی ۔ احتجاجی طلاب نے ہائر سیکنڈری سکول کے نزدیک بس اسٹینڈ پر کُچھ وقت کیلئے ٹریفک کی نقل و حرکت میں روکاوٹ ڈالی۔  احتجاجی طلاب کا مبینہ الزام ہے کہ ان کو سکول اور کالج جانے اور واپس آنے کے لئے ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں ہوتا ہے۔احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ریاسی موقعہ پر پہنچ گئے اور احتجاجی طلاب کو یقین دلایا کہ ان کی مانگ کو فوری طور سے حل کیا جائے گا۔ایس ایچ او کی یقین دہانی کے بعد احتجاجی طلاب پر امن طور سے منتشر ہوئے ۔