نیوز ڈیسک
ادھم پور+ پونچھ//ریاسی، پونچھ اور ادہم پور میں 24گھنٹوں کے دوران5افراد لقمہ اجل جبکہ36افراد زخمی ہوئے۔ ریاسی ضلع میں ایک سڑک حادثہ میں کم از کم تین لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ چھ دیگر زخمی ہو گئے جب ایک مسافر ٹیکسی کوحادثہ پیش آیا۔ گاڑی سڑک سے پھسل کر انگرلہ کے قریب ایک کھائی میں جا گری۔اس حادثہ میں 3 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بدقسمت گاڑی میں سفر کرنے والے چھ دیگر زخمی ہوئے۔فوری طور پر سڑک حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت غلام محی الدین، شبیر احمد اور محمد یوسف کے نام سے ہوئی جو تمام ٹکسن کے رہائشی تھے۔ ادھم پورضلع میں باراتیوںکو گرمڑھ سے بلند لے جانے والی ایک بس زیرنمبرJK02AW-5567بس تحصیل رام نگر کے رنگ علاقے کے قریب ڈرائیورکے قابو سے باہرہوکربیچ سڑک الٹ گئی ،جسکے نتیجے میں بس میں سوار2باراتیوںکی موت واقع ہو گئی جبکہ 28 دیگرافرادبشمول بچے وخواتین زخمی ہو گئے۔ سبھی30زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال رام نگر لے جایا گیا، جہاں ان میں سے2کو مردہ قرار دیا گیا، جب کہ13شدیدزخمیوں کو خصوصی علاج کیلئے ضلع اسپتال ادھم پورمنتقل کیا گیا۔ لقمہ اجل بننے والوں کی شناخت66سالہ راجو دیوی زوجہ پرس رام ساکن کاگھوٹ اور48سالہ بملا دیوی زوجہ سندوکھ رام ساکنہ کگہوترکے بطورہوئی۔اس دوران ضلع پونچھ میں ایک نجی کار کے کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں جمعرات کو ایک ہی خاندان کے 4 افراد اس وقت زخمی ہو گئے جب وہ جمعرات کی صبح نجی کار زیرنمبرJK12B-4268 میں پونچھ سے جموں جارہے تھے کہ صبح ساڑھے8بجیمینہار کے ٹوٹا گلی میں کارسڑک سے پھسل کر کھائی میں گرگئی۔حادثے میں زخمی ہونے والے چار افراد کی شناخت اخلاق احمد، اس کے بھائی محمد اعجاز، اخلاق کی بیٹی پروین کوثر اور بیٹا محمد اویس ساکن سلونیا منڈی پونچھ کے طور پر ہوئی ہے۔سبھی زخمیوں کوعلاج کیلئے ایس ڈی ایچ سرنکوٹ منتقل کیا گیا ۔