کلکتہ//کالی پوجا سے قبل کلکتہ شہر اور مضافات میں لوکل ٹرین سروس شروع ہونے کے بعد اب مغربی بنگال حکومت نے ریاست کے دوسرے حصوں میں بھی لوکل ٹرین چلانے کی اجازت دیدی ہے۔اس سے قبل مغربی بنگال حکومت نے کلکتہ و مضافات میں لوکل ٹرین چلانے کی اجازت دی تھی۔مگر دوسرے حصوں میں لوکل ٹرین چلانے کی اجازت نہیں دئیے جائے کی وجہ سے مقامی لوگ ناراض تھے۔عوامی ناراضگی کے پیش نظر اب بنگال حکومت نے ریلوے کو خط لکھ کر دیگر علاقوں میں لوکل ٹرین چلانے کی اجازت دی ہے۔تاہم ، ریلوے کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ابھی تک کلیئرنس موصول نہیں ہوئیہیں۔اس وقت مرشدآباد۔بردوان ، برداون۔صاحب گنج۔ٹٹو کٹوا۔عظیم گنج کے درمیان لوکل ٹرین نہیں چل رہی ہے۔بہرام پور کے رکن پارلیمنٹ ادھیر چودھری نے وزیر ریلوے کو خط لکھ کر لوکل ٹرین چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔کانگریس کے ایم ایل اے ملٹن راشد نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو خط لکھ کر ضلع بھیر بھوم میں لوکل ٹرین چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔یواین آئی