ریاست میں خونِ ناحق بہاناجاری: حامی

سرینگر//کاروان اسلامی کے امیر غلام رسول حامی نے مرکزی جامع مسجد چیوڈارہ میں کطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی تشخص اور مسلمانوں کوصفحہ ہستی سے مٹانے کے مکروہ اور ظالمانہ عزائم رکھنے والے دن بدن صہیونی اور سامراجی طاقتوں کے بل بوتے پر انسانیت کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے بلند بانگ دعوے کرنے والوں کی خونی پیاس اب بجھنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے، اس بات کا واضح ثبوت شوپیان اور دیگر اضلاع میں تازہ ترین معصوم شہریوں کی ہلاکتیں ہیں۔ مولانا حامی نے کہا کہ اسلام کے آفاقی پیغام سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے اور یورپ سے لیکر یہاں تک اب روز ہزاروں لوگ مشرف بہ اسلام ہورہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اسلام مخالف قوتیں اسلام کی حقانیت سے بوکھلا چکے ہیں اور مسلمانوںکا وجود دنیا سے مٹانے کی نا پاک کوششوں میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے کونے کونے میں ہر روز نہتے اور معصوم لوگوں کا خونِ نا حق بہا یا جا رہا ہے جس سے ثابت ہورہا ہے کہ ریاست میں اب عملا ً انسان کا زندہ رہنا محال ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ہر راستے پر شام ہونے سے پہلے خوف و دہشت  میں لوگ چلنے سے خوف زدہ ہے کیوں کہ تلاشی کاروائیوں کے نام پر آنکھیں شرمسار ہو رہی ہیں۔