ریئلٹی شو میں بہترین کارکردگی | ڈی جی پی نے پولیس اہلکار کو اعزازسے نوازا

سرینگر//جموں و کشمیر پولیس کے کانسٹیبل جیون کمار جن کی ایک ٹیلی ویڑن ریئلٹی شو میں کارکردگی وائرل ہوئی ہے ،کومنگل کی رات کو ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے اعزار سے نوازا۔ پولیس چیف نے کانسٹیبل کو تعریفی سنداور 10 ہزار روپے کا انعام دیا۔پولیس سربراہ نے کمار اور ان کے خاندان کو ان کی بہترین کارکردگی اور فورس کو فخر کرنے پر مبارکباد دی۔جیون کمارکا ریپ گانا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے والا تھا۔پولیس حکام نے بتایا کہ ریپنگ جموں کے سرحدی پٹی بشنہ سے تعلق رکھنے والے25 سالہ کانسٹیبل کا مشغلہ ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں مکیش سنگھ نے گزشتہ سال کمار کے گانے کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ کانسٹیبل ایک پرجوش گلوکار تھا۔جے کے این ایس