روگی کلیان سمتی کشتواڑ کیلئے 8لاکھ روپے کا پلان منظور

کشتوڑ//روگی کلیان سمتی کی جانب سے ضلع ہسپتال میں منگل کے روز ایک اجلاس زیر قیادت سی ایم او کشتواڑ ڈاکٹر عبدالمجید ملک منعقد ہوا،جس میںایڈیشنل ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر امام دین ، میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر ایس ڈی اتری ،ایگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ، ڈپٹی جنرل منیجر جے کے پی سی سی، میونسپل کمیٹی اور ضلع ہسپتال کے سینٹری انسپکٹروں اور این جی وز نے شرکت کی۔طویل بحث و مباحثہ کے بعد متعلقہ انچارج کی جانب سے پیش کی گئی ضروریات پر 8.00  لاکھ روپے کے پلان کو منظوری دی گئی۔اجلاس میں صحت و صفائی ،ہسپتالوں میں بھرتی مریضوں کی گرمی کے انتظامات اور لائف سیونگ ادویات کی دستیابی پر زور دیا گیا،تاکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ضلع ہسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ کو ہسپتال کی صفائی قیقینی بنانے کے لئے مطلوبہ اقدام کرنے کی ہدایت دی گئی۔