جموں //روٹری کلب جموں نے ایسو سی اایشن کے صدر ڈاکٹر انیل کے آملہ نیسچدیوا نیترآلیہ کے اشتراک سے کے سی میڈیپلیکس جموں میں آنکھوں کے چیک اپ کا ایک مفت کیمپ منعقد کیا۔یہ کیمپ کلب کی جانب سے لگاتار دوسرا کیمپ ہے۔ اس موقعہ پر پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ ایسے کیمپ جاری رہیں گے ۔ سچدیوا نیترآلیہ کے ڈاکٹر ابھشیک سچدیو نے اس موقعہ پر 100سے زائد مریضوں کا معاینہ کیا،جن میں سے بعض مریضوں کا ایڈوانس محالجہ کرنے کیلئے سچدیوا نیترآلیہ منتقل کیا گیا۔اس موقعہ پر میڈ ی کمپلیکس میں انتظاکر رہے مریضوں ،جو آنکھوں کی بیماری سے بے خبر تھے کا بھی معاینہ کیا گیا۔.GIFT OF SIGHT کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سنیل کمار ساہنی نے کہا کہ کلب نے روٹری کلب ہوشیار پور مڈ ٹائون کے اشتراک سے جموں سے cornea blindness ختم کرنے کی حلف لی ہے ۔انہوں نے جی ایم سی سے ایسے مریضوں کی جانکاری دینے کی اپیل کی ہے،تاکہ انکا مرحلہ وار طریقہ سے مفت cornea transplantation کی جا سکے ۔ کیمپ میں ڈاکٹر انیل آملہ، پریم شنکر، گورو وید، ہربنس سنگھ ،ڈاکٹر نونیت گپتا، امن شرما ، سنجے سچدیوا، دیپک بابو ، سوشیل سنگلہ، رجت سنگھ ، کلدیپ سنگھ ، ست پال ورما ،ابھیشیک سچدیو و دیگران نے بھی شرکت کی۔