راجوری //روٹری کلب راجوری نے فوج کیساتھ اشتراک کرتے ہوئے ’دیوار مہربان ‘میں غریبوںکی معاونت کرنے کیلئے اپنا حصہ ڈالا ۔ضلع میں فوج کی ایس آف سپیڈ بریگیڈ کی جانب سے ’دیوار مہربان ‘کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ غریبوں کی معاونت کی جاسکے ۔فوج کی جانب سے کپڑے ،راشن ودیگر ضروری ساز و سامان لوگوں کیلئے میسر رکھا جاتا ہے جس کو کوئی بھی ضرورتمند شخص کسی بھی وقت استعمال کرنے کیلئے لے سکتا ہے ۔جمعہ کے روز روٹری کلب راجوری کے صدر امیش شرما ،لوکیش بخشی ،راجیش مہتہ ،سمت بھارگو ،اونیش ودیگران نے غریبوں کی معاونت کیلئے ساز و سامان فوج کے حوالے کیا ۔اس موقعہ پر روٹری کلب کے صدر ن فوج کی جانب سے اٹھائے گئے قدم کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ س طرح کے مزید اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ غریبوں کو مدد فراہم کی جاسکے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سما ج میں غریبوں کی مدد کرنے کیلئے مزید مدد دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک شخص کو چاہئے کہ وہ غریبوں اور بے سہارہ افراد کی مدد کرئے ۔