بیجنگ //چینی سرکاری خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ ‘خودمختاری اور سلامتی’ کے معاملے پر ماسکو کی حمایت جاری رکھے گا۔چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے شی جن پنگ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ چین ‘بنیادی مفادات اور بڑے خدشات جیسے خودمختاری اور سلامتی سے متعلق امور پر روس کو باہمی تعاون کی پیشکش جاری رکھنے کا خواہش مند ہے24 فروری کو ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین پر حملے کے آغاز کے بعد سے دونوں رہنماؤں کے درمیان رپورٹ ہونے والا یہ دوسرا رابطہ ہے۔چین نے یوکرین پر ماسکو کے حملے کی مذمت کرنے سے انکار کیا ہے اور اس پر مغربی پابندیوں اور کیف کو ہتھیاروں کی فروخت پر تنقید کرکے روس کو سفارتی کور فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔