روس کا میزائل حملہ، 6افراد ہلاک،متعدد زخمی

یو این آئی
ماسکو//روس نے یوکرین کے شہر لیووف پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے شہر لیووف پر میزائل حملہ کیا۔حملے میں ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ 6 افراد ہلاک ہوگئے۔یوکرین کا شہر لیووف یورپی یونین اور نیٹو رکن پولینڈ سے محض 70 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ لیووف کے میئر نے حملے میں 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔روسی فوج نے دعوی کیا ہے کہگزشتہ رات یوکرین کے کئی فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں اور اسلحہ ڈپو تباہ کردیئے گئے جس میں ہلاکت بھی ہوئی۔ادھر ماریپول میں روسی فوج کے یوکرینی فوج کو ہتھیار ڈالنے کی مہلت ختم ہو رہی ہے تاہم یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ ہمت نہیں ہاریں گے اور آخری دم تک لڑتے رہیں گے۔روس نے یوکرین میں اپنی فوجی کارروائی کے آغاز سے اب تک 470 سے زیادہ یوکرینی ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔