نیوز ڈیسک
سرینگر// روزنامہ آفتاب کے جنرل منیجر غلام نبی چیوڈاری پیر کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم کو گزشتہ ہفتہ سرینگر کے صدر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں پر انہوں نے پیر کی شام آخری سانس لی۔مرحوم کی نماز جنازہ آستانہ سید منصور صاحب کے متصل ادا کی گئی جس کے بعد انہیں نواب بازار میں واقع اپنے آبائی قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا۔ مرحوم کی نماز جناز میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔ شا ہ محلہ نواب بازار کے رہائشی مرحوم غلام نبی چیو ڈاری روزنامہ آفتاب کیساتھ کم و بیش4دہا ئیوں سے وابستہ رہے۔ مرحوم نے روزنامہ آفتاب کے مدیر اعلیٰ مرحوم خواجہ ثناء اللہ بٹ کے ساتھ بھی کافی عرصے تک کام کیا۔