عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سرینگر لوک سبھا حلقہ سے نومنتخب ممبر پارلیمنٹ سید آغا روح اللہ نے پیر کو کشمیری زبان میں حلف لیا۔ آغا روح اللہ کا حلف لینے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے ۔کشمیری زبان میں حلف لینے کا ان کا انتخاب قومی مباحثوں میں علاقائی زبانوں کی اہمیت کی نشاندہی کرتا ہے۔حلف کی تقریب میں ہندوستان کے متنوع لسانی منظرنامے کو دکھایا گیا، جس میں مختلف ریاستوں کے اراکین نے اپنی ثقافتی ورثے کی عکاسی کرنے والی زبانوں میں بات کرنے کا انتخاب کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندی میںحلف لیا، جب کہ مرکزی وزیر صحت نے قدیم ہندوستانی زبان سنسکرت میں حلف اٹھایا۔