جدہ //سعودی عرب کے نائب وزیر حج عبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ ’وزارت اس سال حج کا جو ماڈل لا رہی ہے اسے آئندہ برسوں میں بھی نافذ کیا جائے گا۔ اس سال حج کا نظام آنے والے برسوں کے لیے مثال بنے گا‘۔ ایم بی سی چینل سے گفتگو میں انہو ں نے کہا کہ ’ہم اس مرتبہ حج کا خصوصی ماڈل لا رہے ہیں۔ آئندہ برسوں میں بھی وہی نافذ کیا جائے گا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’وزارت حج و عمرہ تمام اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے اہداف مقرر کیے ہوئے ہے۔ سب کو مطلوبہ اہداف کی تکمیل کا پابند بنایا گیا ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہا کہ ’آن لائن حج کی پانچ لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ 60 ہزار عازمین حج کا انتخاب مقررہ اصولوں پر کیا گیا۔ پہلی ترجیح صحت معیار کو دی گئی ہے‘۔