جموں// سینئر کانگریس لیڈر رمن بھلا جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے گزار صدر کے طور پر پر نامزد کئے گئے ہیں۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے ذریعہ جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ کانگریس صدر گاندھی نے رمن بھلا کو جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ صدر کے طور پر تقرری کی تجویز کو فوری طور پر منظور کر لیا ہے۔
بھلا کو جے کے پی سی سی کے موجودہ صدر غلام احمد میر کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔