محمد تسکین
بانہال // رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ پر قصبہ بانہال میں بھاری رش تھا اور ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے قصبہ بانہال کی مختلف جامع مساجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ نماز جمعہ کے موقع پر اسی طرح کے بھاری اجتماعات کھڑی مہو منگت ، رامسو اور اْکڑال پوگل پرستان کی جامعہ مساجد میں بھی منعقد ہوئے ہیں۔بارش کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے قصبہ بانہال کا رخ کیا اور مرکزی جامع مسجد بانہال ، جامع مسجد عیدگاہ ، جامع مسجد ناگبل ، جامع مسجد نعمانیہ ، جامع مسجد گنڈ عدلکوٹ ، دستگیر صاحب کراواہ ، کسکوٹ ، چریل ، ٹھٹھاڑ ، عشر اور نوگام میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے نماز جمعہ آدا کی۔ اس موقع پر علما کرام اور امام و خطیب حضرات نے امت مسلمہ اور پورے عالم کیلئے دعائیں کیں۔ نماز جمعہ کے موقع پر پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔