بارہمولہ//رفیع آباد بارہمولہ میں منگل کو سڑک کے ایک حادثے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوئے ۔ہچے پورہ ڈھنگی وچھہ علاقے میں اُس وقت یہ حادثہ پیش آیا جب ایک ٹاٹا سومور زیر نمبر JK05D-0307 ڈھنگی وچھ سے آرہی تھی اچانک پلٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے جن میں غلام رسول ساکنہ پکھوارا،صادیقہ بیگم ساکنہ پازوالپورہ اور سکینہ بانو ساکنہ حمام شامل ہیں زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی اسپتال لیجایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے تینوں زخمیوں کو ضلع اسپتال بارہمولہ منتقل کیا۔اس معاملے پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔
رفیع آباد بارہمولہ میں سڑک حادثہ ، دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی
