بارہمولہ // بارہمولہ کے شالکوٹ رفیع آباد علاقے میں سوموار کو بعد دوپہراُ س وقت کہرام مچ گیا بہن اور اسکا بھائی نزدیکی نالے میں ڈوب گئے۔مقامی لوگوں نے لڑکے کی لاش ندی سے نکالی جبکہ اس کی بہن کی تلاش رات دیر گئے تک جاری تھی ۔معلوم ہوا ہے کہ شالکوٹ رفیع آباد بارہمولہ میں سوموار کو یہ دلخراش واقع اُس وقت پیش آیا جب 12سالہ محمد اشرف نجار ولد محمد اقبال نجار اور اس کی 8سالہ بہن سیرت جان ایک نالے کے نزدیک سے گذر رہے رہے تھے تو اس دوران بہن کا پیر پھسل گیا اور وہ نالے میں ڈوب گئی ۔ اس دوران12 سالہ بھائی محمد اشرف نجارجب اپنی بہن کو بچانے لگا تو وہ بھی ڈوب گیا اور دونوں بھائی بہن کو پانی کے تیز بہاونے اپنے ساتھ لیا ۔اس دوران مقامی لوگوں اور پولیس جائے واردات پر پہنچ گئے جس کے بعد محمد اشرف نجار کی لاش کو بچاو کاروائی کے دوران برآمد کیا گیا جبکہ اس کی بہن کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ بچاو کاروائی میں مقامی لوگ ،پولیس اور فوج بھی شامل ہے۔ اس دوران محمد اشرف کی لاش جب اُس کے گھر پہچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔
رفیع آباد بارہمولہ میں دلخراش واقعہ
