رفیع آباد بارہمولہ میں آگ کی وارداتیں ،2رہائشی مکانات خاکستر

بارہمولہ+بانڈی پورہ//لوری ہامہ رفیع آباد بارہمولہ میں   آگ کی ایک ہولناک واردات میں دو ورہائشی مکانا ت مکمل طور پر خاکستر ہوگئے ۔ سوموار کومحمد یقوب لون ولد اسد اللہ لون ساکن لوری ہامہ کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اسی شخص کے دوسرے مکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اس ہولناک واردات میں دونوں رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے اور لاکھوں روپے کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ۔ فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کے اہلکاروں نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیااور دیگر تعمیرات کو بچایا۔ ادھر گجر پتی پانار میں سوموار کی شام کو آگ کی ایک واردات میں محمد اکبر چوہان ولد جلال الدین چوہان کا رہائشی مکان مکمل طور خاکستر ہوگیا۔