رفیع آباداور کولگام میں حادثے

 
 بارہمولہ ،کولگام //رفیع آباد بارہمولہ میں الیکشن ڈیوٹی سے واپس آرہی ایک گاڑی حادثے کی شکار ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں دس پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ جمعہ کی صبح کو اُس وقت پیش آیا جب ڈنگی وچھہ میں الیکشن ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد پولیس اہلکاروں سے بھری آرہی ایک گاڑی ترکپورہ پورہ رفیع آبادکے نزدیک  پلٹ گئی جس کے نتیجے میں دس پولیس اہلکار  جن میں کانسٹیبل بھوپال، کانسٹیبل روی کمار، کانسٹیبل انیل کمار، کانسٹیبل محمد شفیع، کانسٹیبل وشال کمار، کانسٹبل عاصف یوسف، کانسٹیبل سید تنویر، کانسٹیبل معراج الدین اور کانسٹیبل طارق احمد شامل ہیں زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ضلع اسپتال بارہمولہ پہنچایا گیا جہاں اُن کا علاج و معالجہ جارہی ہے۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ سبھی زخمی اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ۔ادھرچھتہ بل کو لگام میں ایک ٹرک زیر نمبرJK03E 6999 نے مخالف سمت سے آ رہے ایک سکوٹر پر سوار شارف احمد شاہ ولد فیاض احمد ساکن چھتہ بل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں شارف احمد شدید زخمی ہوا۔ شارف کو علاج معالجہ کیلئے کولگام اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے سکمز روانہ کیا گیا۔ نمائند ے کے مطابق وارڈ میں داخل ہو تے ہی شارف زخموں کی تاب نہ کر دم توڑ بیٹھا۔ پولیس نے حر کت میں آ تے ہی ٹر ک ڈرائیور عاشق حسین لون ولد غنی ساکن چیوگام کو حراست میں لیا گیا جہاں اس کے خلاف ایک ایف آ ئی آر زیر نمبر46/2019  کے تحت باضابط کیس درج کیا گیا۔