سرینگر//پولیس نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے ڈکیتی کی وارداتوں کو حل کرتے ہوئے چرائی گئی گاڑیاں اور لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا ہے۔پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اگست 2021 کو پولیس تھانہ پنرلا رفیع آباد کو ایک اطلاع ملی کہ نامعلوم ماروتی کار نے ایک بچے ہریرہ احمد ڈار ولد ہلال احمد ڈار ساکنہ پتوسا رفیع آباد نے پتو سا میں سڑک پر ٹکر ماری،جس سے بچہ زخمی ہوا اور بعد مٰن اس کو علاج ومعالجہ کیلئے ضلع اسپتال بارہمولہ منتقل کیا گیا۔اس سلسلے میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 80/2021 U/S 279 ، 337 IPC پولیس اسٹیشن پنزلہ میں درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہے۔تفتیش کے دوران پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ، موقع پر گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے۔ مذکورہ گاڑی کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ ملوث ملزم شخص (ڈرائیور) کی شناخت جاوید احمد آہنگر ولدعلی محمد آہنگر ساکن بریمن رفیع آباد کے طور پر کی گئی ہے جو کہ ایک عادی چور ہے اور پہلے ہی مختلف پولیس سٹیشنوں میں چوری کی وارداتوں میں گرفتار ہو چکا ہے۔ اس کے بعد مذکورہ ملزم کو 2اگست 2021 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں مکمل تفتیش کے دوران ، مذکورہ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہارون احمد ڈار ولدمشتاق احمد ڈار ، خورشید احمد وانی عرف خواجہ ٹینگ ولد غلام احمد وانی ساکنسید پورہ سوپور کے رہائش گاہوں میں چوری کی ہے۔ بیانکے مطابق تفتیش کے دوران مختلف مقامات سے گاڑیوں کے علاوہ سرینگر ، سوپور ، بارہمولہ ، ہندواڑہ سے مختلف دکانوں کو لوٹا گیا جبکہ کچھ گاڑیوں میں ایندھن ختم ہونے کے نتیجے میں انہیں سڑکوں پر ہی چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے بتایا گیا کہ تفتیشن کے دوران مزید دو ملزمان کو بھی حراست مین لیا گیا۔ برآمد کی گئی گاڑیوں میں لال منڈی سے چرائی گئی ماروٹی گاڑی، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں دستگیر صاحب آستان عالیہ کے نزدیک چرائی گء ہنڈائی، لال بازار سے چرائی گئی ماروتی، مگرمل سے چرائی گئی ویگن آر، سرینگر اور سوپور سے چرائے گئے ملبوسات جن کی قیمت قریب ڈیڑ لاکھ روپے ہیں برٓمد کیا گیا۔