بارہمولہ// فارسٹ پروٹکشن فورس نے رفیع آباد میں عمارتی لکڑی کی غیر قانونی سمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی عمارتی لکڑی ضبط کرلی اور تین افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی۔ معلوم ہوا ہے کہ اتوار کی صبح کوفارسٹ پروٹکشن فورس کی ایک ناکہ ٹیم نے اُس وقت عمارتی لکڑی کی ایک سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا جب محکمہ نے لڈورہ جہامہ کراسنگ کے نزدیک ایک خفیہ اطلاع ملنے پر ایک ٹا ٹاموبائل لوڈ کیریر زیر نمبر1315 JK05B-کو روکا اور اس کی تلاشی لی۔ اس وران محکمہ کی چھاپہ مار ٹیم نے گاڑی سے کئی مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کی جسے غیرقانونی طور سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی ۔اس دوران تین افراد محمد اشرف خان ،بشیر احمد خان اور محمد یونس خان کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو بھی ضبط کیا ۔