رعناواری میںپولیس کی افطار پارٹی

 سرینگر//پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے کی خاطر پولیس نے رعناواری میں عام لوگوں کیلئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میںذی عزت شہریوں اور مقامی نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔بیان کے مطابق پولیس لوگوں کو سہولیات بہم رکھنے میں مصروف ہے اور وادی کے دیگر حصوں میں بھی اس طرح کی افطار پارٹیوں کا انعقاد عمل میں لانے کیلئے اقدامات کئے جار ہے ہیں۔