سرینگر//انسانی حقوق کی پامالیوں کو اُجاگر کرنے کے ہفتے کے آخری دن اور بین الاقومی یوم حقوق البشر کے موقعہ پر حریت (ع) اور عوامی مجلس عمل کے کارکنوں نے مسلسل آٹھویں روز بھی مختلف مقامات پر شمع جلا کر احتجاجی مظاہرئے کئے۔ سوموار کو رعناواری ،زونی مرسرینگر کے علاوہ متعدد مقامات پر شمع جلا کرکے اس قسم کے احتجاج کئے گئے جبکہ اتوار کی شام کو قاضی گند ، سنگرامہ، گاندربل میں بھی کارکنوں نے عام لوگوں کے ہمراہ مشترکہ مزاحمتی قیادت کی اپیل پر احتجاج درج کیا۔