ڈوڈہ //ڈوڈہ قصبہ میں بدھ کی صُبح کو ایک رضائی دوکان آتشزنی کی واردات میں خاکستر ہوگئی ۔شریف منصوری ولد علی منصور ساکنہ بہار کے رضائیوں کی دکان میں بدھ کی صُبح کو اچانک آگ نمو دار ہوئی جس سے دوکان میں موجود تمام سامان جل کر خاک ہو گیا ، جس سے لاکھوں کا نقصان ہواہے۔مقامی لوگوں نے فائر برگیڈ کی مدد سے آگ کو رہائشی مکانوں تک پھیلنے سے روکا جس میں مقامی پولیس نے بھی اس کی مدد کی۔مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ عملہ اور مقامی پولیس کی جانب سے جان فشانی سے خدمات انجام دیتے ہوئے آگ کو پھیلنے سے روکنے پر ستائش کی۔آگ سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ، تاہم مالک دکان اور ایک کمسن زخمی ہوا ہے جسے معالجہ کے لئے ضلع ہسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا ۔ ابتدائی تحقیقات سے آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ بیان کی گئی ہے۔