رام مندر مسئلے کو کشمیر بننے کیلئے نہ چھوڑا جائے:شیو سینا

سرینگر/ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے، شیو سینا نے جمعرات کو کہا کہ اس مسئلے کو کشمیر معاملے کی طرح پیچیدہ بننے نہیں دینا چاہئے، جو حل نہیں ہورہا ہے۔

پارٹی نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس لیڈر کیوں وزیر اعظم اور بھاجپا کے دوسرے لیڈروں کو رام مندر کی تعمیر میں تاخیر سے متعلق جوابدہ  نہیں بناتے ہیں بلکہ اس کے برعکس وہ کیس کی شنوائی کے سلسلے میں ججوں کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

شیو سینا کے ترجمان ''سامانا'' میں شائع ایڈیٹوریل میں لکھا ہے''رام مندر مسئلے کو جموں کشمیر معاملے کی طرح پیچیدہ نہیں بننے دینا چاہئے جس کا حل مستقبل میں بھی نظر نہیں آرہا ہے''۔

''بھاجپاکو مندر کی تعمیر پر روک کیلئے کانگریس پر اُنگلی نہیں اُٹھانی چاہئے''۔