زاہد بشیر
گول//ضلع رام بن کے ملسو ٹاپ کے جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ سے سرسبز درخت گرے جس وجہ سے جہاں جنگلات کوکافی نقصان پہنچا وہیں دوسری جانب گو ل سب ڈویژن کو جانے والی 33KVترسیلی لائنوں کو شدید نقصان پہنچا اور رات دس بجے سے پورا گول سب ڈویژن گھپ اندھیرے میں ڈوبا رہا ۔ محکمہ پی ڈی ڈی کے ملازمین صبح ہی علاقے میں پہنچے جنہوں نے ترسیلی لائنوں کا اٹھانے کا شروع کیا اور اس دوران بجلی کے کھمبوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ بجلی کی بحالی کے سلسلے میں محکمہ پی ڈی ڈی کے ملازمین نے کافی کام کیا اور دن کو ایک بجے کے قریب بجلی سپلائی بحال کی ۔ اس دوران لوگوں نے محکمہ اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ ماہ مبارک میں بجلی کی سپلائی کو بنا ء خلل لوگوں کو فراہم کریں تا کہ بالخصوص سحری اور افطاری کے اوقات کے دوران لوگوںکومشکلات کاسامنا کرنا نہ پڑے۔