رام بن کے اعزاز میں الوداعیہ CMO

رام بن //چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر سیف الدین خان کے اعزاز میں جمعرات کے روز ایک لوادعی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جو محکمہ صحت میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہو گئے ہیں۔اس سلسلہ میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کاا ہتمام کیا گیا ،جس میں طبی و نیم طبی عملے کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقعہ پر عملہ نے سی ایم او کی خدمات کی ستائش کی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سی ایم او رام بن ڈاکٹر سیف الدین خان 34سال کی خدمات انجام دینے کے بعد محکمہ صحت سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ اپنے34سال کی ملازمت کے دوران انہوں نے مختلف عہدوں پر اپنے فرائض بخوبی انجام دئے ۔ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر اقبال بٹ نے دیگر عملہ کے ہمراہ انکے خدمات کی ستائش کی اور ریٹائر منٹ کے بعد ایک خوشحال زندگی کی تمنا کی۔