جموں// پولیس نے جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں بدھ کی صبح ایک ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے تین کلو خشخاش ضبط کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر سے جموں آرہے ایک گیس ٹینکر کو بدھ کی صبح رام بن کے شان پیلس کے نزدیک معمول کی چیکنگ کے لئے روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ چیکنگ کے دوران ٹینکر کے کیبن سے تین کلو خشخاش کا بھوسا بر آمد کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ خشخاش کی بر آمد گی کے بعد ڈرائیور کو موقع پرہی گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ ڈرائیور کی شناخت بلدیو سنگھ ساکن بابا بکالہ امرتسر کے بطور ہوئی ہے ۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔