رام بن میں پہلے مرحلے کے پولنگ عملہ کی رینڈمائزیشن

رام بن //پارلیمانی انتخابات 2019کے پہلے مرحلے کی رینڈمائزیشن کے سلسلے میں ضلع الیکشن افسررام بن شوکت اعجازبٹ کی نگرانی میں ضلع میں قائم کئے گئے پولنگ سٹیشنوں کے عملہ کی رینڈمائزیشن کیلئے میٹنگ کاانعقادکیاگیا ۔اس دوران میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،بشارت حسین ،اے آراو 55۔رام بن (اے سی آر)ہربنس لال،ڈپٹی ڈی ای او،ڈی آئی او، این آئی سی ودیگرمتعلقہ افسران موجودتھے۔اس موقعہ پر ضلع الیکشن افسرنے آفیسران کوہدایت دی کہ وہ تندہی اورآپسی تال میل کے ساتھ کام کریں اورلوک سبھاانتخابات کی خوش اسلوبی کے ساتھ تکمیل یقینی بنائیں۔ انہوں نے شرکا کویقین دہانی کرائی کہ پولنگ سٹیشنوں پرتمام ترانتظامات مکمل کئے گئے ہیں تاکہ شفاف انتخابات ہوسکیں۔