رام بن میں پولنگ عملہ کےلئے تربیت کااہتمام

رام بن//ضلع انتظامیہ رام بن نے لوک سبھا عام انتخابات 2019 کے سلسلے میںادہم پور۔ڈوڈہ پارلیمانی نشست کے اے سی ۔55 رام بن اوراے سی۔56 بانہال انتخابی حلقوں کے پولنگ عملہ کےلئے تربیتی پروگرام کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران انل کمار شرما، منموہن راج ، راکیش چند ، ایازہزاری اورشبیراحمد نے ماسٹرٹرینروں کے طورپرپولنگ سٹاف کوتربیت دی ۔اس موقعہ پر عملے کو ای وی ایم اوروی وی پی اے ٹی کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔اس دوران انہیں پولنگ عمل اورپولنگ مواد جمع کرنے ، ووٹوں کی گنتی اورالیکشن کمیشن آف انڈیا کے تحت انتخابی عمل کی دیگرباریکیوں کے بارے میں بتایا۔اس موقعہ پرافسران نے عملہ کوہدایات دیں کہ وہ انتخابی عمل میں دلچسپی لے کرشفاف انتخابات یقینی بنائیں ۔