رام بن میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے بجلی شعبہ کی کارکردگی کا جائزہ

 رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ کی قیادت میں جمعہ کے روز یہاں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ،جس میںبجلی شعبہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے تمام متعلقہ افسروں اوعملانے والی ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میںسی پی او اوتم سنگھ ،ایگزیکٹو انجینئر ٹی ایل ایم ڈی اودھپورکے کے تھاپا، ایگزیکٹو انجینئر ایس ٹی ڈی اودہمپور ،پی ڈی ڈی رام بن اور ٹر ا نسمشن و تقسیم کاری ونگ کے نمائندوں و دیگر اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔انہوں نے متعدد سکیموں جیسے کہ سُبھاگیہ،اوجالہ، پی ایم ڈی پی، دین دیال اوپادھیائے گرام جیوتی یوجنا  کا بھی جائزہ لیا اور متعلقین کو تمام گھروں میں سوبھاگیہ کے تحت ہر گھر میںصد فیصدبجلی پہنچانے کا  ہدف حاصل کرنے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ عنقریب ہی بجلی سیکٹر کے پانچ پروجیکٹوں پر کام شروع ہو جائے گا اور زیر تعمیر پروجیکٹوں پر تکمیل کا ہدف مقرر کیا۔ ڈی سی نے خطرے میں پڑے ایچ ٹی ٹائورں کو منتقل کرنے کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا ۔انہوں نے ٹائور منتقل کرنے کا کام شروع کرنے کی ہدایت دی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو پائے۔اس موقعہ پر ڈی سی کو ضلع میں ٹرانسفارمر بینک اور بانہال اور بٹوت میں ورکشاپ قائم کرنے کے رتبہ سے آگاہ کیا گیا۔انہوںنے ریسیونگ اسٹیشنوں اور بجلی میں اضافہ کرنے کے کام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا ۔علاوہ ازیں ، اجلاس میں ضلع میںخراب ہوئے ٹرانسفارمروں کی مرمت کا بھی مدعا اُٹھایا گیا او رپی ڈی ڈی کو تباہ شدہ ٹرانسفارمروں کی مرمت فوری طور کرنے کی ہدایت دی گئی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ رام بن ۔میترا گرڈ اسٹشین کی صلاحیت میں اضافہ کرنے سے ضلع میں بجلی کے شعبہ میں کافی سدھار آئے گا۔انہوں نے افسروں سے اپنے اپنے علاقوں میں باقاعدگی سے چیکنگ کرنے کی ہدایت دی ،تاکہ بجلی چوری کی بدعت کا خاتمہ ہو سکے اور تباہ شدہ پائور سپلائی کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جا سکے۔