رام بن//غیر ضروری نقل و حرکت پر ہفتے کے آخر میں سخت لاک ڈاؤن پابندیوں کے تازہ حکومتی حکم کے بعد پورے رام بن میں جمعہ کی دوپہر 2 بجے سے کاروباری اداروںپر نافذ کردیا گیا۔تازہ کووڈ کیسوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے رام بن ضلع میں پیر کی صبح تک لاک ڈاؤن پابندیاں نافذ رہیں گی۔ہجوم پر قابو پانے کے لیے ضلع ہیڈکوارٹر رام بن، بٹوت، چندر کوٹ، گول، رامسو اور بانہال میں سبزی کی دکانیں،میڈیکل اسٹوروں کے علاوہ تمام کاروباری ادارے دوپہر 2 بجے سے بند ہیں جب کہ سڑکوں پر تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلتی رہی۔ضلع مجسٹریٹ رام بن مسرت الاسلام نے ایک ترمیم شدہ حکمنامہ میں حکم دیا کہ ہر جمعہ دوپہر 2.00 بجے سے پیر کی صبح 6.00 بجے تک رام بن ضلع بھرغیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔ مزید یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ حاملہ خواتین ملازمین کو جسمانی حاضری سے استثنیٰ دیا جائے گا اور انہیں گھر سے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رام بن سے مذکورہ حکم کے نفاذ کو یقینی بنانے کو کہاگیا۔
رام بن میں 951 ٹیکے لگائے گئے، 3905 نمونے جمع
کووڈ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 55ہزار روپے کاجرمانہ وصول
رام بن//ضلع امیونائزیشن آفیسر رام بن ڈاکٹر، سریش کے مطابق محکمہ صحت نے جمعہ کو ضلع میں 15-17 سال کی عمر کے گروپ کے 199 بچوں سمیت 951 لوگوں کو ویکسی نیشن کی خوراک پلائی۔پورے ضلع رام بن میں کووڈ پروٹوکول کو نافذ کرنے کے لیے نافذ کرنے والی مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے خلاف ورزی کرنے والوں کو چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر جرمانہ عائد کیا۔انفورسمنٹ ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ کار میں معائنہ کے دوران 54,950 روپے بطور جرمانہ وصول کیا ۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ اپنے قریبی CVC پر کوویڈ ویکسی نیشن کی خوراک لیں۔چیف میڈیکل آفیسررام بن ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 3905 نمونے اکٹھے کیے ہیں جن میں 572 آر ٹی پی سی آراور 3333 آر اے ٹی نمونے شامل ہیںجبکہ اس کے علاوہ ضلع کے مختلف مخصوص ویکسی نیشن مراکز میں 951 افراد کو کووِڈ ویکسین دی گئی ہے۔