رام بن میں بیشتر ہینڈ پمپ ناکارہ

رام بن // ضلع صدر مقام کے مکینوں نے الزام لگایا ہے کہ قصبہ میں نصب کئے گئے بیشتر ہینڈ پمپ گُذشتہ چھ مہینوں سے بے کار ہو گئے ہیں اور ایجنسیاں ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ اولڈ ٹائون بس اسٹینڈ ،رگھو ناتھ مندر، باولی بازار ،مسجد مارکیٹ اور ملحقہ علاقوں میں نصب کئے گئے ہینڈ پمپ حکام کی عدم توجہی کی وجہ سے بیکار ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں جہاں پر پانی کی قلت نے پہلے ہی سنگین مسئلہ پیدا کیا ہے، میں ہینڈ پمپوں کے بیکار ہونے کی وجہ سے عوام بشمول ہوٹل مالکان اورڈھابوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔مکینوں کا کہناہے کہا انہوں نے یہ معاملہ مقامی پی ایچ ای انجینئر کی نوٹس میں لایا ،جنھوں نے اس مسئلہ کو حل کرنے میں اپنی معذوری دکھائی ،انہوں نے کہا کہ محکمہ کے پاس ان ہینڈ پمپوں کی مرمت کے لئے کافی فنڈز دستیاب نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ گرائونڈ واٹر ڈویژن جموں کے دائرہ اختیار میں ہے۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے اس سلسلہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے محکمہ صحت عامہ اور گرائونڈ واٹر ڈویژن جموں کو اس سلسلہ میں فوری کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔