رام بن //ضلع کے چندر کوٹ علاقہ کے ہنر مند و غیر ہنر مند بیروز گار نوجوانوں نے چندر کوٹ فور لیننگ میں روز گار فراہم کرنے کے مطالبہ کو لیکر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے مبینہ الزام لگایا کہ کنٹریکٹر کمپنی گاموںنے موجودہ دو لینون کو چار لین بنانے کے کام کیلئے افرادی قوت بیرون ریاست سے در آمد کر رہے ہیں۔جسکی وجہ سے ریاست کے ہنر مند و غیر ہنر مند بیروز گار نوجوانوں کو روز گار سے محروم رکھا گیا ہے۔مظاہرین نے کنٹریکٹر کمپنی سے تنبہیہ کیا کہ اگر مقامی نوجوانوں کو روز گار فراہم نہیں کیا گیا تو انکے پاس مذکورہ کمپنی کے خلاف احتجاج کرنے کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہوگا۔احتجاجی ریلی پنچایت گھر سے شروع ہو کر جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ سے ہوتے ہوئے نائب تحصیلدار چندر کوٹ کے دفتر کے باہر اختتام پذیر ہوئی،جہاں پر مظاہرین نے نائب تحصیلدار کو اپنی شکایات اور مطالبات سے باخبر کیا ۔