رام بن //قومی سطح پر جاری گرام سوراج ابھیان کے تحت رام بن کے ضلع ہسپتال میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سیف الدین خان کی جانب سے پیر کے روز ایوشمان بھارت دِوس منایا گیا ۔اس موقعہ پر لوگوں کو وزیر اعظم کے راشٹریہ سواستھیہ سورکھشا مشن کے تحت ایوشمان بھارت ابھیان کی جانکاری دی گئی۔لوگوں کو جانکاری دینے کے علاوہ تقریب میں ایک صحت مند بچہ کے موضوع پر مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں ایک سال عمر کے 10 بچوں میں سے تین صحت مند بچوں کو وزن اور ایمونائزیشن کے تحت ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقعہ پر ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر محمد اقبال، میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر دھرم ویر سنگھ بھی موجود تھے۔دیگر 7 بچوں کو بھی حوصلہ افزائی ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقعہ پر سی ایم او نے بتایا کہ آشائوں ، اے این ائیمز،سی ایچ اوز،جے ایچ آئیز، اور محکمہ صحت کا فیلڈ عملہ اپریل 8 تک کے حقدار استفادہ حاصل کرنے والوں کی تصدیق کے لئے گھر گھر جائیں گے،جنھیں ہسپتال اور متعلقہ اخراجات کیلئے5 لاکھ روپے کا ہیلتھ کور دیا جائے گا۔ضلع کے دیگر بلاکوں اور گرام سبھائوں میں بھی آیوشمان بھارت دِوس منایا گیا ۔