رام بن // جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کی ہدایت کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع رام بن میں انصاف کی فراہمی کے نظام پر مختلف متعلقین کی دوسری رابطہ میٹنگ ضلع ہیڈکوارٹر میتراہ رام بن میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت پرنسپل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج (چیئرمین) حق نواز زرگر نے کی جس میں ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام، چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سیکرٹری) رام بن، انجم آرا، ایس ایس پی، رام بن، موہیتا شرما، ایگزیکٹیو انجینئر، پی ڈبلیو ڈی رام بن، چیف میڈیکل آفیسر، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر رام بن سمیت دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کا مقصد فریقین کو بروقت انصاف فراہم کرنے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کرنا تھا اور اس کے علاوہ عدالتی احاطے کے بنیادی ڈھانچے اور سیکورٹی کے مسائل، ملک خانہ کی تزئین و آرائش، نوعمروں کی حفاظت کے لیے جگہ کا قیام اور عارضی تالے کی تعمیر جیسے دیگر امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ عدالتی احاطے میں ضلع انتظامیہ نے رام بن میں عدلیہ کو درپیش مشکلات کے بارے میں فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے جن کا ذکر میٹنگ میں زیر بحث ایجنڈے میں کیا گیا ہے۔