رام بن // ضلع الیکشن افسر شوکت اعجاز بٹ نے لوک سبھا انتخابات۔2019 منعقد کرنے کے سلسلہ میںتمام نوڈل افسروں کے ساتھ ایک اجلاس کا اہتمام کیا۔اے ڈی سی نواب دین ،سی پی او کستوری لعل ،ڈپٹی ڈی ای او ،ڈی ایف او، ایس ایف، تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو انجینئر ،سی ای او، اے آر ٹی او،اے ڈیز کے علاوہ دیگرنوڈل افسر بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقعہ پر متعدد مدعوں جیسے کہ افرادی قوت، پولنگ سٹاف کی تربیت، سویپ، کیمونکیشن پلان، ٹرانسپورٹ پلان ،میٹریل کا انتظام ، اخراجات کی مانیٹرنگ، ای وی ایم منیجمنٹ ،پوسٹل بیلٹ منیجمنٹ کی ہیلپ لائن اور شکایات کا ازالہ کرنے کے علاوہ امن وقانون کے مدعوں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ڈی ای او نے نوڈل افسرون سے چوکس رہنے اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے قوانین اور جانکاری سے واقف رہنے کی ہدایت دی۔انہوں نے اُسے ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیمونکیشن کی دوری کو پورا کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق پر پوری طرح سے عمل کرنے کی ہدایت دی ۔انہوںے نوڈل افسروں سے ضلع میں الیکشن صاف و شفاف ڈھنگ سے منعقد کرنے کیلئے افرادی قوت اور مشینری کو تیار رکھنے کی ہدایت دی۔