نیوز ڈیسک
سری نگر//پولیس نے کل رات جموں و کشمیر کے رام بن میں سمبر کے جنگلاتی علاقے میں تلاشی مہم کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس اہلکار کے مطابق، سرچ آپریشن کی قیادت انسپکٹر سمپال گل ایس ایچ او دھرم کنڈ، نہار رنجن ایس ڈی پی او گول کی نگرانی میں اور موہتا شرما، ایس ایس پی رام بن کی مجموعی نگرانی میں گولہ بارود کے ذخیرہ کی موجودگی سے متعلق معتبر ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے بعد کی گئی۔
رام بن کے جنگلوں میں رات بھر جاری رہنے والی تلاشی کے دوران 179عدد گولہ بارود بشمول اے کے 47، 132عدد 7.65 ایم ایم، 21عدد303ایم ایم، 14عدد چائنیز پستول راؤنڈ، 12عدد، 2 عدد میگزین، 1 وائرلیس سیٹ، 1 بائنیکولر اور 2 یو بی ایل جی گرنیڈز، ایک یو بی ایل جی راڈ/ٹیوب کے ساتھ برآمد ہوئی ہے۔
معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔