رام بن//میترا، رام بن میں دیر شام کو کٹھوعہ عصمت ریزی و قتل کی متاثرہ کے حق میں انصاف دلانے کے لئے ایک شمع برادر جلوس نکالا گیا ،جس میں دونوں طبقوں کے لوگوں نے شرکت کی۔مارچ کا آغاز کرتے ہوئے مقررین نے اس واقعہ پر ناراضگی کا اظہار کیا اور اسے پوری انسانیت کے لئے ایک شرم قرار دیا ۔مقررین نے الزام لگایا کہ گُذشتہ کئی برسوں سے گوجروں و بکروالوں اور اقلیتوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔مقررین نے سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس کے کرائم برانچ کی تحقیقات کی ستائش کی۔مقررین نے منقسم طاقتوں کی جانب سے لوگوں کو مذہب اور خطہ کے نام پر تفرق پیدا کرنے کی کاروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔کینڈل مارچ مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے رام لیلا گرائونڈ میں پُر امن سے اختتام پذیر ہوا۔.