رام بن //ضلع ترقیاتی بورڈ کا ایک اجلاس پیر کے روز زیر قیادت وزیر برائے باغبانی، لاء، انصاف و پارلیمانی امور سید بشارت احمد بُخاری منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بخاری نے مُختلف محکموںکو آپسی اشتراک کے ساتھ ضلع کی سماجی و اقتصادی ترقی یقینی بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے عام لوگوں کے روز گار سے جُڑے متعلقہ محکموں کو روز گار کے مواقعے مہیا کرکے انکی آمدنی میں بہتری لانے پر زور دیا ۔اجلاس میں گوجر و بکروال مشاورتی بورڈ کے چئیر مین گلزار احمد کھٹانہ، ایم ایل اے گول ۔ارناس اعجاز احمد خان ، ایم ایل اے بانہال وقار رسول وانی، ایم ایل اے رام بن نیلم کمار لنگہیہ،ایم ایل سی شام لعل بھگت، ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حُسین گنائی، محکموں کے سربراہوں اور ضلع افسروں نے بھی شرکت کی۔وزیر ، جو کہ بورڈ کے چئیر مین بھی ہیں ، نے ضلع انتظامیہ اور سیاسی نمائندوں کے درمیان موثر رابطوں کو بنائے رکھنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے حلقوں میں نئے کاموں کی شروعات کرنے کے وقت قانون سازیہ ممبران کی ترجیحات کو زیر غور رکھنے کی بھی ہدایت دی۔وزیرموصوف نے مختلف بقایا کاموں اور پروجیکٹوں پر ضرورت کے مطابق کام کرنے کی ہدایت دی،تاکہ یہ کام رواں مالی سال کے اختتام سے قبل ہی تکمیل پذیر ہو جائیں۔انہوں نے انتظامیہ سے بروقت فیصلے لینے،موثر رابطہ بنانے کی ہدایت دی۔ اس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع کی مختلف سکیموں کے تحتحصولیابیوں کی جانکاری دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ دستیاب فنڈز کے عوض 98.85فی صداب تک خرچ کیا گیاہے۔ضلع ترقیاتی بورڈ میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں کے بعد بورڈ نے سال 2018-19 کے لئے 121.79کروڑ روپے منظور کئے جن میں سے 16.24کروڑ روپے قرضہ کمپونٹ ، 11.17کروڑ روپے باقاعدہ سکیموں ، 7.27لاکھ روپے ریاستی حصہ ، 85.92کروڑ روپے مرکزی حصہ اور 8.38کروڑ روپے مرکزی معاونت والی سکیموں کے مختص ہوگا۔ بعد میں وزیر نے تعمیراتی ایجنسیوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی ۔انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ چار گلیاروں والی شاہراہ کی اہمیت کے مد نظر ریاست کے لوگوں کو محفوظ سڑک رابطے فراہم کرنے کی ہدایت دی۔